اس سے قبل شاہین کو صرف ایک سیریز میں شکست پر ٹی ٹوئنٹی قیادت سے الگ کر دیا گیا تھا، ان کے بولنگ ایکشن اور رفتار پر بھی سوال اٹھائے جا چکے، حال ہی میں وہ ٹیسٹ کی نائب کپتانی سے بھی محروم ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ان تمام باتوں کا شاہین پر خاصا منفی اثر پڑا ہے، انھوں نے لیگز کے معاہدے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ کیلیے دستیابی ظاہر کی لیکن ڈراپ کر کے انھیں سخت پیغام دیا گیا، ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی ٹیم کی مینجمنٹ کے ایک رکن شاہین ا?فریدی کو پسند نہیں کرتے، بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے میں بھی ان کا اہم کردار ہے۔میچ میں کسی بھی کھلاڑی کی کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن صرف شاہین کو ہی نشانہ بنایا گیا جس پر وہ ناخوش دکھائی دیتے ہیں