کیریبین لیگ میں محمد عامر کی انتہائی بری گیند بازی، اپنی ٹیم کو جیتا ہوا میچ ہروا دیا

کیریبین پریمئیر لیگ (سی پی ایل) میں اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کی نمائندگی کرنیوالے محمد عامر آخری اوور میں 16 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام ہوگئے۔ جمعے کے روز اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، فخر زمان 40 اور عماد وسیم بھی 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 

ہدف کے تعاقب میں گیانا ایمیزون وارئیرز مشکلات کا شکار رہی تاہم شائی ہوپ نے 41 اور روماریو شیفرڈ نے 32 رنز کی اننگز کھیل کر میچ سنسنی خیز بنادیا۔ 19 ویں اوور تک وارئیرز کی ٹیم کو آخری اوور میں جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے تاہم آخری اوور کرنے والے محمد عامر ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔ ڈیوائن پریٹوریس نے 20ویں اوور کی پہلی گیند ڈاٹ کھیلی جب کہ اگلی دو گیندوں پر 2 چوکے لگا کر میچ سنسنی خیز بنایا ، میچ کی آخری گیند پر ایمیزون وارئیرز کو جیت کیلئے 6 رنز درکار تھے اور جنوبی افریقی بیٹر نے چھکا لگا کر ٹیم کو فتحیاب کروادیا۔

 

تجربہ کار عامر کی ناقص بالنگ نے اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کو جیتا ہوا میچ ہرا دیا جبکہ فخر زمان اور عماد وسیم کی اننگز بھی رائیگاں گئی

Leave a Comment