دوسرا ٹیسٹ: بنگلادیش کا عمدہ کم بیک، پاکستان کی پوری ٹیم 274 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی

بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی پوری ٹیم 274 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کو عبداللہ شفیق کی صورت میں صفر پر پہلی وکٹ کا نقصان ہوا تاہم کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، بعدازاں شان 57، صائم ایوب 58 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

 

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 16، بابراعظم 31 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ 211 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان 29 رنز بنا کر ناہید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، خرم شہزاد 12 اور محمد علی 2 رنز بنا کر مہدی حسن کا شکار بنے۔ سلمان آغا نے بھی 54 رنز پر تسکین کی گیند پر شکیب کو کیچ تھما دیا اور پھر آخری وکٹ ابرار کی گری اور وہ 9 رنز بنا کر مہدی پویلین لوٹ گئے۔

 

گرین شرٹس پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلادیش کے مہدی حسن نے 5، تسکین نے 3، ناہید اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں پاکستان کو جلد آؤٹ کرکے برتری حاصل کریں۔

 

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے بے چین ہیں، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ ابرار احمد اور میر حمزہ کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔ پاکستان کے سکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔ بنگلادیش کا اسکواڈ کپتان نجم الحسین شانتو، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الاسلام، مشفیق الرحیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، حسن محمود اور ناہید رانا پر مشتمل ہے۔

Leave a Comment