ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبان کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

سابق امریکی صدر اور صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک این جی او Moms For Liberty کے پروگرام میں میزبان کے ساتھ رقص کرکے سب کو حیران کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور اس سلسلے میں ’’ماں کے لیے آزادی‘‘ کے نام سے ایک سالانہ پروگرام میں شرکت کی۔اس پروگرام میں سابق صدر نے ماؤں کی بہبود کے لیے کیے گئے اپنے سابق دور میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا اور ماؤں کی صحت، مسائل اور مالی مشکلات کے حل کے لیے اپنی پالیسی پر روشنی ڈالی۔

پیدائشی اداکار جیسا کوئی تصور نہیں ہوتا، تربیت ضروری ہے، نواز الدین صدیقی کا ینگ ٹیلنٹ کو مشورہ
پروگرام کے آخر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پروگرام کی میزبان کے ساتھ رقص بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے دل چسپ تبصرے کیے۔

کچھ صارفین نے 78 سالہ عمر میں ٹرمپ کی زندہ دلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پرفارمنس حیران کن تھی تاہم اکثر اسے ایک تفریحی عمل قرار دیتے ہوئے کہا وہ ایک عوام شخصیت ہیں۔ اس لیے انھیں ایسا کرنا زیب دیتا ہے۔

مون سون کا نیا اسپیل بلوچستان کے 22 اضلاع لپیٹ میں لے سکتا ہے، الرٹ جاری
سوشل میڈیا صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو رقص کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا کسی نے لکھا کہ صدر بننے کے خواہش مند 78 سالہ ضعیف رقص کرتے ہوئے بہت غیر متوازن لگ رہا ہے۔ وہ خاندان کے خوفناک اور غیر مستحکم چچا کا بدترین ورژن ہیں۔

یاد رہے کہ Moms for Liberty ہم جنس پرستی کی حمایت کرنے والا ایک قومی گروپ ہے جس نے شناخت، صنف اور ہم جنس پرستی کے حوالے سے امریکی اسکولوں کے نصاب کو تبدیل کرنے کی کوششوں میں اپنی توانائیاں صرف کی ہیں۔

Leave a Comment