پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا

پشاور میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کو اغواء کرلیا جبکہ ڈاکٹر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل” آج نیوز” کے مطابق پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سربند اچینی روڈ سے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا ءکرلیا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر صبح اپنی گاڑی میں ڈیوٹی کیلئے گھر سے نکلا تھا کہ 15 منٹ بعد اس کے والد کو کسی نے کال کی کہ آپ کے بیٹے کی گاڑی روڈ پر سٹارٹ کھڑی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق موقع پر پہنچ کر گاڑی اور بیٹے کا موبائل فون ملا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سربند پولیس نے مغوی کی بازیابی کے لیے کوشش شروع کردی ہے

Leave a Comment