انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ہمراہ ہوں گے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے، جیمز اینڈرسن انگلینڈ ٹیم کے ساتھ بطور فاسٹ بولر مینٹور کے کام جاری رکھیں گے۔ جیمز اینڈرسن نے رواں برس جولائی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اکتوبر میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

 

جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ اس وقت تک تو مجھے ٹیم کے ساتھ پاکستان جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گا، اس کے بعد کچھ یقین سے نہیں کہہ سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی اس شعبے میں نیا ہوں، سیکھ رہا ہوں

Leave a Comment