بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی بہن نکہت اور ان کے شوہر سنتوش کے ساتھ گنیش چتورتھی کے موقع پر پوجا کی جس کی تصاویر وائرل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے اپنی بہن کے گھر پر روایتی رسومات میں حصہ لیا اور خوشگوار ماحول میں تقریب کا حصہ بنے۔
عامر خان نے روایتی لباس میں تقریب میں شرکت کی اور اپنے خاندان کے ساتھ تہوار کا لطف اٹھایا۔دوسری طرف اداکار اپنی آنے والی فلم ‘ستارے زمین پر’ کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں وہ جنیلیا دیشمکھ کے ساتھ اداکاری کر رہے ہیں۔عامر خان اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں، جو ان کی پروڈکشن کمپنی ‘عامر خان پروڈکشنز’ کے بینر تلے بن رہی ہے اور یہ فلم 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی