چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ بھارت نے گروپ سٹیج کے آخری میچ میں پاکستان کو 1-2 سے ہرایا، بھارت کے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے اسکور کیا۔ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔
میچ کے دوران پاکستان کے ابوبکر محمود گھٹنے کی انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
بھارت 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 4 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ پاکستان ٹیم نے 5 میچز میں سے 2 میں ڈرا کیا اور 2 میں کامیابی سمیٹی ، 5 میچز میں قومی ٹیم نے 12 گول کیے اور اس کیخلاف مخالفین نے 7 گول کیے۔ ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت کی ٹیم پانچویں جبکہ پاکستان 16 ویں نمبر پر ہے، بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے۔ ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے