تونسہ سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نایاب عقاب برآمد

پنجاب حکومت نے نایاب جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی کاروبار اور اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاون کاا حکم جاری کر رکھا ہے جسس کے بعد متعلقہ محکمہ کافی متحرک نظر آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے تونسہ کے علاقے میں کریک ڈاؤن کے دوران نایاب نسل کا عقاب برآمد کیا گیا ہے،جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کاا تخمینہ 36 ہزار ڈالر سے بھی زائد ہے۔

پنجاب وائلڈلائف حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نایاب عقاب برآمد کیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وائلڈ لائف حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے انکشاف کیاا ہے کہ وہ نایاب پرندوں کو بیرون ملک اسمگل کرنے کے دھندے میں ملوث ہے،برآمد کیا جانے والا نایاب نسل کا عقاب جسمانی طور پر صحت مند ہے اور عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 36 ہزار ڈالر سے بھی زیادہ ہے،برآمد ہونے والے عقاب کو ٹریکر کے ساتھ دوبارہ آزاد کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے محکمے کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرندے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،اب تک متعدد نایاب جنگلی جانور اور پرندے برآمد کرکے چڑیا گھر منتقل کیے جاچکے ہیں اور متعدد جانوروں اور پرندوں کا علاج کرا کے اُن کی جان بچالی گئی ہے۔

Leave a Comment