پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کمنٹیٹر علی یونس پر بھاری پڑ گئی۔ پی سی بی نے علی یونس کو چیمپئنز کپ کے کمنٹری پینل سے ہٹا دیا۔ علی یونس نے جنوبی افریقہ سے ویمن ٹی ٹونٹی سیریز ہارنے پر ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کی تھی۔
علی یونس ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر عالیہ ریاض کے شوہر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بائولر وقار یونس کے بھائی ہیں، علی یونس کو پی سی بی کے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر ہٹایا گیا ہے۔
پی سی بی پر تنقید: کمنٹیٹر علی یونس کو پینل سے ہٹا دیا گیا