انڈین ریاست اتر پردیش میں بندروں کے ایک غول نے ایک چھ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بننے سے بچا لیا۔
انڈین میڈیامیں جاری خبروں کے مطابق، یہ حیرت انگیز واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایریاباغ پت میں پیش آیا، وہاں ایک اوباش نوجوان ایک چھ سالہ بچی کو ورغلا کر ویرانےمیں لے گیا اور اس کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے لگا۔
لیکن بچی کے رونے اور چیخنے پر قریب ہی موجود بندروں نے اس اوباش شخص پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔ یوں بندروں کے غول نے ننھی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بننے سے بچا لیا۔
بعد میں بچی نے گھر آکر سارا ماجرا اپنے والدین کو بتایا جنہوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی۔ بچی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اچانک ایک شخص اس کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا۔
بچی نے بتایا کہ اس شخص نے جیسے ہی میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو اچانک اس پر بندروں کے غول میں حملہ کر دیا جس سے میں بچ گئی اور وہ شخص وہاں سے بھاگ گیا۔
بچی کے والدین نے بتایا کہ ایریا میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں موجودفوٹیج میں اس شخص کو پہچان لیا گیا ہے لیکن وہ شخص کون تھا ، ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
انڈین پولیس نے بچی کے والدین کی درخواست پرجنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالے اس اوباش شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے