نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ضروری دستاویزات کی فوٹو کاپیاں کروانے کے حوالے سے عوام کیلیے اہم ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈز، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور نادرا کے جاری کردہ دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں کروانے سے گریز کریں۔
ترجمان کے مطابق نادرا دفتر میں نادرا کی جاری کردہ دستاویزات مثلاً شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ اور ب فارم وغیرہ کی فوٹوکاپی ساتھ لانے کی ضرورت نہیں۔ اصل دستاویز یا صرف اس پر درج نادرا کا جاری کردہ نمبر ساتھ لائیں۔
انہوں نے کہا کہ دراصل ضروری دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں بنانے سے سکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کاپیوں کو غیر مجاز افراد کے ذریعے غلط استعمال کیا جا سکتا ہے، کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں https://complaints.nadra.gov.pk پر شکایت درج کریں۔