ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛سکاٹ لینڈ کیخلاف فتح پر بنگلہ دیشی خواتین کرکٹرز کی رونے کی تصاویر وائرل، وجہ بھی سامنے آ گئی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو 16رنز سے ہرایا۔ 119 رنز کے جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 7 وکٹوں پر 103 رنز بنا سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ جیتنے کے بعد بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نگار سلطانہ جذباتی نظر آئیں۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے 10 سال سے زیادہ عرصے میں بڑے ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں جیتا تھا جس کی وجہ سے یہ جیت خاص تھی۔ نگار سلطانہ نے امید ظاہر کی کہ یہ فتح بنگلہ دیش میں خواتین کی کرکٹ کیلئے ایک اہم لمحہ ثابت ہوگی۔ بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ 10 سال بعد فتح نے پوری ٹیم کو جذباتی کردیا۔ ہم ایک طویل عرصے سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ہم کتنا اچھا کھیلتے ہیں، اگر ہم نہیں جیتتے تو یہ بے معنی محسوس ہوتا ہے۔ کپتان نگار سلطانہ کا مزید کہنا تھا کہ اس فتح نے ہمیں ایک روشن مستقبل اور اعتماد فراہم کیا ہے۔

Leave a Comment