فٹنس مسائل، بین سٹوکس پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف ملتان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلش کپتان کے کھیلنے کے امکانات پہلے ہی معدوم تھے اور اب بین سٹوکس کی عدم موجودگی میں انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کے سپرد ہوگی۔
روایت کے مطابق انگلینڈ ٹیم پلئینگ الیون کا اعلان ٹیسٹ میچ سے دو روز قبل کرتی ہے، انگلینڈ ٹیم کا کو پاکستان کے خلاف پلئینگ الیون کے اعلان کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ 33 سالہ بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔ قبل ازیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین سٹوکس کی پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی امید ظاہر کی تھی جس کے بعد انہیں اسکواڈ میں شامل بھی کیا گیا۔

Leave a Comment