کونسی سمز آج سے بند کردی جائیں گی؟ بڑی خبر آگئی

پی ٹی اے کا غیر قانونی سمز کے خلاف آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہو گیا۔پی ٹی اے کے مطابق غیر قانونی سمز کیخلاف آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس کے تحت فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز (آج) منگل کو بند کر دی جائیں گی۔

پی ٹی اے کے مطابق فوت شدہ افراد کے اہلخانہ کو سمز منتقلی کیلئے 15 اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی تاہم مہلت کے آخری روز بھی اہلخانہ سمز اپنے نام کرواسکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق سمز منتقل کرانے کے لیے فوت شدہ افراد کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ لازم ہے۔ جبکہ فوت شدہ افراد سے تعلق کا ثبوت، اصلی سم اور سم زیر استعمال ہونے کا ثبوت بھی لازم ہے۔

Leave a Comment