نسیم شاہ، جسپریت بمراہ سے بہتر باؤلر ہیں، احسان اللہ کا دعویٰ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے جسپریت بمراہ اور نسیم شاہ کے مابین موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ بمراہ سے بہتر باؤلر ہیں، احسان اللہ کے اس دعوے نے شائقین کرکٹ اور ماہرین کے درمیان شدید بحث کا آغاز کر دیا ہے۔
اپنی شاندار پرفارمنس کے باعث دنیائے کرکٹ میں جلد ہی نام کمانے والے احسان اللہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ 22 سالہ نسیم شاہ اپنے سکلز میں بھارتی سٹار باؤلر جسپریت بمراہ سے کہیں آگے ہیں۔

نسیم شاہ نے حالیہ برسوں میں اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ اپنے آپ کو ایک مرکزی کھلاڑی کے طور پر پیش کیا ہے خاص کر پی ایس ایل 2023 میں ایک یادگار میچ کے دوران انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کیں۔

احسان اللہ کے اس دعوے نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے خاص طور پر جب انہوں نے بیان دیا کہ “اگر میں بمراہ کا موازنہ کروں، تو نسیم شاہ بمراہ سے بہتر باؤلر ہیں۔”

دوسری جانب بمراہ کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے میزبان نے حیرت کا اظہار کیا، لیکن احسان اللہ اپنے موقف پر قائم رہے

Leave a Comment