فخر زمان نے آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کھیلنے سے معذرت کرلی

قومی کرکٹر ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان نے آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کھیلنے سے معذرت کرلی ۔ سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان نے ای میل میں پی سی بی سے 2 ماہ کا آرام مانگ لیا، ای میل کے متن میں کہا ہے کہ اگر فٹنس کی وجہ سے ڈراپ کرنا ہے تو بہتر ہے کہ آرام کرلیا جائے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فخر زمان کے رویے سے ناخوش ہے، فخر زمان نے کنکشن کیمپ میں بھی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی شکایت لگائی تھی۔
بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا جس پر فخر زمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ردعمل جاری کیا گیا تھا۔ پی سی بی کی جانب سے فخر زمان کے ردعمل پر انہیں شوکاز نوٹس بھیج دیا گیا تھا۔
فخر زمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ۔ پی سی بی کو جمع کرائے گئے جواب میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میرے دوست اور ساتھی کھلاڑی ہیں، پی سی بی کے ماتحت ہوں اور فیصلوں کو قبول کرنا فرض ہے۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی حمایت کا مقصد پی سی بی یا کسی دوسرے فرد کو طعنہ دینا نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ہوں، تنخواہ لیتا ہوں، بابراعظم کی کرکٹ پر بات کی، میں سمجھتا ہوں بابر اعظم کو مشکل وقت میں چانس دینا چاہیے تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لکھنے کا مقصد پی سی بی سے ناراضگی مول لینا نہیں بلکہ اظہار خیال تھا، پی سی بی ہمارا ادارہ ہے، ہم اس کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے

Leave a Comment