دورہ آسٹریلیا: شاداب، افتخار اور فخر کو باہر کیے جانے امکان

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کی طرح وائٹ بال ٹیم میں بھی بڑی تبدیلیاں کرنے کی ٹھان لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ممکنہ طور پر کپتان بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ ٹیم سے فخر زمان، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔
دورہ آسٹریلیا کیلئے فخر زمان کو فٹنس مسائل جب کہ شاداب خان کی ناقص فارم انہیں وائٹ بال سکواڈ سے باہر کروا سکتی ہے جب کہ افتخار احمد کی شمولیت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے سینئر کرکٹرز بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا ہے۔
بورڈ کا موقف ہے کہ تینوں کرکٹرز کو ڈراپ نہیں بلکہ آرام کروایا گیا ہے تاکہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کم بیک کرسکیں۔
دورہ آسٹریلیا میں لیگ سپنر شاداب خان کی جگہ سفیان مقیم اور مہران ممتاز کو شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ کامران غلام، قاسم اکرم، عرفات منہاس اور یاسر خان بھی پلئینگ الیون میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

Leave a Comment