باپ نے سگے بیٹے کو قتل کرکے لاش اپنی ورکشاپ میں دفن کر دی

باغبانپورہ کے علاقے میں باپ نے سگے بیٹے کو قتل کردیا،باپ نے چھ سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد لاش کو اپنی ورکشاپ میں دفنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مجتبیٰ نامی شخص نے تھانہ باغبانپورہ میں اپنے چھ سالہ بچے عبد الرحمان کے اغوا ء کا مقدمہ درج کروایا ۔

مجتبیٰ کے مطابق اس کا بیٹا چھ سالہ عبدالرحمان گزشتہ روز مدرسے گیا لیکن واپس نہ آیا۔پولیس نے شک گزرنے پر باپ سے تفتیش شروع کی تو اس نے دوران تفتیش اپنے 6 سالہ سگے بیٹے کے قتل اور لاش اپنی ورکشاپ میں دفن کرنے کا اعتراف کر لیا ۔ پولیس نے ملزم والد کی نشاندہی پر روکشاپ سے نکال کر مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ ملزم سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

Leave a Comment