خیبرپختونخوا: زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے

صبح سویرے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلوں کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ودر کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخو کے علاقے پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، لویر دیر، سوات، مانسہرہ، بالاکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کی شدت جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریسکیو 1122 کا عملہ ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ابھی تک کوئی ایمرجنسی کال ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو 1122 کے تمام چاک و چوبند دستے 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے کسی بھی سانحہ یا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے الرٹ اور تیار ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ 220 کلو میٹر زیر زمین گہرائی میں آیا، زلزلہ کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان ریجن تھا

Leave a Comment