شام 4 بجے تک ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانے کی اجازت! نئی پابندیاں عائد

پنجاب میں اسموگ کےپیش نظرمزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے ریسٹورنٹس شام 4 بجے کھولنے کا حکم دے دیا تاہم رات 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے اور لاہور فضائی آلودگی میں آج بھی سر فہرست ہیں۔

پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں ، اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جس میں بتایا کہ لاہور اور ملتان میں تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہے اور صرف قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی یے ساتھ ہی دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹے اور فرنس انڈسٹری کا کام بھی بند رہے گا۔

مزید پڑھیں : اہم خبر ! ہفتے میں 3 دن مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ شام 4 بجے تک ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانے کی اجازت ہوگی لاہور اور ملتان کے ریسٹورنٹس کو شام 4 سے8 آٹھ بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ لاہور اور ملتان کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز رات آٹھ بجے تک کام کریں گی جبکہ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکاراسموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کریں گے۔

ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ ہوٹل رات آٹھ بجے کے بعد مکمل بند ہوں گے تاہم فارمیسیز، ڈیپارٹمنٹل اسٹور، ڈیری شاپس، آٹا چکی اور تندوروں کو استثنیٰ ہوگا، فیصلوں کا اطلاق آج سے 24 نومبر تک ہوگا۔

گذشتہ روز حکومت نے آئندہ جمعہ،ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر صورتحال خراب ہوئی تولاک ڈاؤن پہلے کر دیا جائے گا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسموگ موت ہے یہ لوگوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے، کووڈ میں احساس ہوگیا تھا اگر احتیاطی تدابیرنہیں کی تو مرجائیں گے، اسی طرح سموگ میں بھی احتیاطی تدابیرنہ کی توزندگی کوخطرہ ہے

Leave a Comment