وائٹ بال کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ کی ذمے داری عاقب جاوید کو ملنے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے اور آئندہ سیریز میں عاقب جاویدکو ذمہ داریاں دینےپر غورکیاگیا،وائٹ بال ہیڈکوچ کے حوالے سے فیصلہ جلد متوقع ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اب ملکی کوچ کو مستقل ذمے داری دےگا۔
یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا سے قبل گیری کرسٹن نے ہیڈکوچ کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ریڈبال کوچ جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کیلئے عبوری کوچ مقرر کیا گیا۔
پیر کے روز ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ تفصیلات جانیے
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے 24نومبر سے 5دسمبر تک زمبابوے کیخلاف سیریز کھیلنا ہے،پاکستان ٹیم 10دسمبر سے7جنوری تک جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کھیلے گ،ا سیریز میں 3ٹی ٹوئنٹی 3ون ڈے اور 2ٹیسٹ میچز شامل ہیں