سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کر گئے۔سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر نذیر جونئیر پچھلے ایک ہفتے سے شدید علیل تھے۔ اور لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔نذیر جونئیر پاکستان کے لیے 14 ٹیسٹ اور 4 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔
انہوں نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بھی تھے۔نذیر جونئیر 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
گزشتہ دنوں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کے صاحبزادے نعمان نذیر نے پی سی بی اور حکومت سے والد کے علاج کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے سینے میں انفیکشن اور پیٹ میں پانی جمع ہوگیا ، وہ خود بھی ان کے علاج کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
تاہم حکومت اس سلسلے میں تعاون کرے۔نذیر جونیئر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے بعد سے وہ مختلف پیچیدگیوں کی وجہ سے نارمل زندگی گزارنے سے قاصر تھے۔