ہزاروں طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

خیبر پختونخوا حکومت نے احساس ہنر پروگرام شروع کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختنونخواہ میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہزاروں ہنر مند طلبہ کے بیروزگار ہیں،بیروزگاری کے خاتمے اور ہنرمند طلبہ کو روزگار فراہم کرنے کیلئے کے پی کی صوبائی حکومت نے احساس ہنر پروگرام شروع کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اداروں سے فارغ التحصیل طلبہ روزگار کمانے کیلئے در در پھرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ہرسال فارغ التحصیل ہونے والے 40 ہزار طلبہ میں سے 30 ہزار بے روزگار ہیں،فارغ ہونے والے طلبہ میں 70 فیصد روزگار کی تلاش کیلئے کوشاں ہیں۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ان مسائل سے نمٹنے کیلئے احساس ہنر پروگرام شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

دستاویز کے مطابق 107 ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالجوں سےفارغ التحصیل طلبہ کی تربیت کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ احساس ہنر پروگرام کیلئے مجموعی طور پر 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،احساس ہنر پروگرام کا آغاز رواں سال یکم دسمبر سے ہوگا،احساس ہنر پروگرام کی منظوری صوبائی کابینہ کی جانب سے دے دی گئی ہے،پروگرام کا مقصد ہنرمند یا تربیت یافتہ نوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنا ہے

Leave a Comment