T20، پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ داؤ پر لگنے کا خدشہ، نسیم شاہ نے طوفان کی تصویر شیئر کردی

پاکستانی فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ دائو پر لگنے کی وارننگ جاری کر دی
رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے شہر لائوڈرہل میں، جہاں پاکستان کا آئرلینڈ کے خلاف میچ 16جون کو ہو رہا ہے، مسلسل بارش ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ اور آئرلینڈ کا میچ بھی 14جون کو فلوریڈا میں ہی ہو رہا ہے، چنانچہ خراب موسم کے باعث یہ میچ بھی ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اگر امریکہ اس میچ میں آئرلینڈ کو شکست دے دیتا ہے یا خراب موسم کے باعث یہ میچ نہیں ہو پاتا، تو پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گی۔

Leave a Comment