محمد عامر کی ٹیم میں واپسی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز سے قبل پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی پر غوروفکر کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں محمد عامر کی ٹیم میں واپسی پر مشاورت جاری ہے۔محمد عامر بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ہیں جنہوں نے پہلے 2021ء میں اپنی ذاتی مصروفیات اور انتظامیہ سے عدمِ اطمینان کا حوالہ دیتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے پیس اٹیک کو تقویت دینے کے خواہشمند ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا محمد عامر کو واپس لانے کا تازہ ترین اقدام نئی قیادت کے تحت بورڈ کے نقطہ نظر میں تبدیلی کو واضح کررہا ہے،جس کا مقصد ان کھلاڑیوں کے ساتھ بورڈ کی اصلاح کرنا ہے جو پہلے محسوس کرتے تھے کہ انہیں سائڈ لائن کیا جارہا ہے۔پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں کے دوبارہ اتحاد میں دلچسپی ظاہر کرنے کے ساتھ غیر رسمی بات چیت بھی ہو چکی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد عامر خاص طور پر آسٹریلیا کیخلاف اہم سیریز کیلئے مبینہ طور پر دوبارہ گرین جرسی پہننے کیلئے رضا مندی کا اظہار کرچکے ہیں۔

ماہرینِ کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے باؤلنگ اٹیک کو کچھ انجیکشن کی ضرورت ہے،جو حالیہ سیریز میں تضادات کا شکار ہے۔ ٹیم کے لیڈر شاہین شاہ آفریدی انجریز سے نمٹنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ان کی شرکت محدود ہو گئی ہے،جبکہ نسیم شاہ اور حارث رؤف ابھی تک بین الاقوامی سطح پر متاثر کن باولرز نہیں بننے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

کرکٹ ایکسپرٹ کا ماننا ہے کہ محمد عامر کی واپسی پیس اٹیک کو انتہائی ضروری ڈیپتھ اور تجربہ فراہم کر سکتی ہے جس میں اکثر بڑے میچوں میں استحکام کا فقدان ہوتا ہے،جس کی وجہ سے ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرپاتی۔

یاد رہے کہ محمد عامر آخری مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے دوران پاکستان کیلئے کھیلے تھے۔آسٹریلیا کیخلاف تینوں فارمیٹس میں 58 وکٹیں لینے والے پیسر ایک بار دوبارہ سے ٹیم کیلئے اہم اثاثہ ثابت ہوسکتے ہیں ۔عاقب جاوید، اظہر علی اور علیم ڈار پر مشتمل پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی جلد ہی اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرے گی۔

Leave a Comment